مروٹ عورت کی عورت پر فائرنگ ایک عورت زخمی مقدمہ درج
مروٹ (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق مروٹ کے نواحی گائں چک نمبر337/ایچ آر کی کالونی میں عورت نے عورت کو فائر مار کرزخمی کردیا گلزار بی بی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج گلزار بی بی دختر محمد سلیم پنوار نے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی
اور جنت بی بی دختر احمد علی قوم پنوار نے مجھے اپنے گھر بلایا اور میں اس کہ گھر آگئی کیونکہ ان کے ساتھ میری رشتہ داری بھی ہے ہم باتیں کرنے لگ گئیں باتوں باتوں میں جنت بی بی کہنے لگی کہ میں تم کو اپنی بے عزتی کا مزاچکھاتی ہوں اور کمرے سے کاربین 12بور لے آئی
اور مجھے جان سے مارنے کی خاطر سیدھا فائر مارا جو کہ میری فراک کے نیچے کنارے پر لگا اورایک شرہ میری ٹانگ کی پنڈلی پر لگا میں نے شور واویلہ کیا توتو لوگوں کے آنے پر جنت بی بی چھپ کر موقع سے بھاگ گئی وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ میں نے چند دن پہلے اس کو کہا تھا
کہ اپنا کردار ٹھیک کرےاس بات کا غم اپنے دل میں رکھا تھا جنت بی بی نے جان سے مارنے کی خاطر سیدھا فائر مار کر مجھے مضروب کیا ہے تھانہ مروٹ پولیس نے جنت بی بی کے خلاف جرم 324ت پ ایف آئی آر رج کرلی مزید تفشیش جاری