107

ملک کی بقا اور ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہے ۔جہالت کے خاتمے کیلٕے اساتذہ کردار ادا کریں۔ابرار حسین

ملک کی بقا اور ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہے ۔جہالت کے خاتمے کیلٕے اساتذہ کردار ادا کریں۔ابرار حسین

اسلام آباد (اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء اور ترقی کے لئے شعبہ تعلیم کا بنیادی کردار ہے اس لئے جہالت کے خاتمے اور علم کی شمع کو روشن کرنے کے لیے اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگجانی اسلام آباد میں سن بیم سکول کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچوں کو اللہ تعالی نے ذہانت و فطانت سے نواز رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے بچوں نے عالمی سطح پر کئی ریکارڈ قائم کیے

۔ملک ابرار حسین نے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی شعبہ تعلیم بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اور اپنی مستقبل کی قیادت تیار کرنے کے لئے حکومت نجی شعبہ کی سرپرستی کریے ۔ملک ابرار حسین نے مطالبہ کیا

کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے تاکہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مزید کاوشیں کی جاسکیں انہوں نے سنگجانی میں اس نئے قائم ہونے والے تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن کے لئے آنے والے اخراجات ذاتی طور پر ادا کرنے کا عزم کرتے ہوئے

کہا کہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے لئے رجسٹریشن اور متعلقہ تعلیمی بورڈوں کے ساتھ الحاق کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے تاکہ یہ تعلیمی ادارے قومی دھارے میں شامل ہوسکیں ۔اس سے قبل سکول کے پرنسپل ذیشان احمد نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے مہمان خصوصی اور امادین علاقہ کا شکریہ ادا کیا

اور کہا کہ فروغ تعلیم کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں معیاری تعلیم کا فروغ میری ترجیح ہے ۔اس موقع پر پریس کلب ترنول کے صدر اظہر حسین قاضی ،چیئرمین محمد اسحاق عباسی ،کرم خان,جنرل کونسلر سید حسن شاہ,ماہرین تعلیم سید عابد حسین شاہ ، ملک ریاض پراچہ, چوہدری نظار اورمقامی سکولوں کے پرنسپل اور کثیر تعداد میں والدین اور عمائدین علاقہ موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں