78

تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی، مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان گرفتار،

تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی، مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان گرفتار،

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی، مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان گرفتار، دلہا سمیت 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، بھاری تعداد میں جدید ناجائز اسلحہ اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ راجہ جنگ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاﺅں میر محمد میں

رائیونڈ کے رہائشی ابوبکر کی شادی کی مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ محمد امجد ڈوگر نے بھاری نفری کیساتھ کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، رائفل، رپیٹر ، پش پش اور ہزاروںکی تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کرکے دلہا سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں