102

آرپی اوشیخوپورہ ریجن کا مفاد عامہ کیلئے احسن اقدام شریف شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج کروانے والوں کے خلاف کارورائی کا فیصلہ

آرپی اوشیخوپورہ ریجن کا مفاد عامہ کیلئے احسن اقدام شریف شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج کروانے والوں کے خلاف کارورائی کا فیصلہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)آرپی اوشیخوپورہ ریجن کا مفاد عامہ کیلئے احسن اقدام، عادی درخواست بازوں اورشریف شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج کروانے والوں کے خلاف کارورائی کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کوتحریری مراسلہ جاری کیا

کہ عادی درخواست بازوںاور جھوٹے مقدمات درج کروانے والوںکے خلاف کاروائیاں کی جائیں اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فہرستیں مرتب کرکے بھجوا دی گئیں ہیں

جو تھانوں میں جلد آویزاں کر دی جائیں گی تاکہ شریف شہریوں کو جھوٹی درخواستوں سے پریشان کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں