107

مروٹ چک نمبر 304ایچ آرمیں محکمہ زراعت کی لاکھوں روپے سے تیار بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل انتظامیہ خاموش

مروٹ چک نمبر 304ایچ آرمیں محکمہ زراعت کی لاکھوں روپے سے تیار بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل انتظامیہ خاموش

مروٹ (مروٹ(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر))تفصیلات کے مطابق چک نمبر 304/ایچ آرمیں محکمہ زراعت کی لاکھوں روپے سے تیار بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل انتظامیہ خاموش ملازمین دفترسےتمام ریکارڈ بھی اٹھا کر لے گٸے اور گھر بیٹھے تنخواہوں کے مزے لوٹ رہے ہیں غریب زمیندار محکمہ زراعت کے مفید مشوروں سے محروم چند من پسند زمیندار ان سے مستفید ہورہے ہیں

لاکھوں روپے سے تیار بلڈنگ جس میں محکمہ زراعت کے ملازمین بیٹھتے تھے اور زمیندار ان سے مشورے لیتے تھے اور اپنی فصلیں کاشت کرتے تھے اب وہ بلڈنگ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی کافی عرصہ پہلے محکمہ کےلوگ بغیر کسی وجہ سے تمام ریکارڈ بھی اٹھا کر لے گٸے

اور بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار لوگ اس کے دروازے اور ونڈو تک لے گٸے اور لوگوں نے بلڈنگ میں جانور باندھنا اور توڑی بھوسہ رکھنا شروع کردیا اور ملازمین اپنے گھروں میں بیٹھے تنخواہوں کے مزے لے رہے ہیں غریب زمیندارمحکمہ زراعت کے مفید مشوروں سے محروم ہیں

اور چند ایک من پسند زمینداروں کوملازمین مستفید کردیتے ہیں اور سب اوکے کی روپورٹ پیش کردیتے ہیں جس سے محکمہ کو لاکھوں کا چونا بھی لگ رہا ہے اورانتظامیہ اس سب سے بے خبر ہیں اہل علاقہ کااعلی احکام سے مطالبہ ہے کہ اس دفتر کو دوبارہ بحال کیا جاٸے اور تمام ریکارڈ اس آفس میں رکھ کر کام کیا جاٸے تاکہ علاقہ کے لوگ مستفید ہوسکیں اور اس نااہلی میں ملوث ملازمین کے خلاف قانونی کارواٸی کی جاٸے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں