87

کمشنر علی شہزاد سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شفیق علیم کی سربراہی میں ملاقات

کمشنر علی شہزاد سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شفیق علیم کی سربراہی میں ملاقات

لیاقت پور( محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور )کمشنر علی شہزاد سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شفیق علیم کی سربراہی میں ملاقات۔ضلع میں آٹا کی ترسیل کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں محکمہ خوراک کے پاس وافر مقدار میں گندم دستیاب ہے

اور کسی بھی مقام پر گندم کی کمی کا سامنا نہیں۔حکومتی ہدایات کے مطابق تمام فلوملز کا کوٹہ کے مطابق گندم فراہم کی جا رہی ہے جس کے بدلے فلورملز مالکان انتظامیہ کو آٹا فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے فلور ملز مالکان کو کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ گندم کے بدلے معیاری آٹا کی فراہمی یقینی بنائیں،

شہریوں کی جانب سے آٹا کی کوالٹی کے حوالہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں، ضلعی انتظامیہ آٹا کی مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف ادارے فلور ملز، محکمہ خوراک اور انتطامیہ کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں

جبکہ مارکیٹ میں دستیاب آٹا کی سپلائی، معیار و مقدار کو بھی باریک بینی سے چیک کیا جا رہا ہے۔حکومت کے سختی سے احکامات ہیں کہ اگر کسی فلور ملز کی جانب سے آٹا کے معیار و مقدار بارے شکایت موصول ہوتو بروقت ایکشن لیتے ہوئے فلور ملز کو سیل اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ا

نہو ں نے کہا کہ تاحال ضلع میں آٹا کی صورتحال بہتر اور انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے تاہم فلور ملز ایسوسی ایشن آٹا کی کوالٹی پر کمپرومائز نہ کرے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی

کہ وہ آٹا کی پسائی کے حوالہ سے محکمہ خوراک و حکومت پنجاب کے تمام قواعدو ضوابط پر عملدرآمد کر رہے ہیں اور اگر کسی فلور ملز کے آٹا میں کوالٹی کا ایشو ہے تو اسے ترجیحی بنیادوں پر بہتر کیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کے آٹا کی سپلائی میں تعطل نہیں آنے دیا جائے گااور معیار و مقدار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں