74

موضع مرادپور سیال کی درجنوں بستیوں کو ملانے والی واحد سڑک اویس چوک تا پل گھلواں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

موضع مرادپور سیال کی درجنوں بستیوں کو ملانے والی واحد سڑک اویس چوک تا پل گھلواں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)موضع کوٹلہ خیرے خاں، موضع محمد ڈاہا،موضع ٹانوری،موضع احمد یار ٹانوری،موضع تڑکڑی،موضع مرادپور سیال کی درجنوں بستیوں کو ملانے والی واحد سڑک اویس چوک تا پل گھلواں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے

جس کی وجہ سے امدورفت میں شدید دشواری کا سامنہ ہے اہل علاقہ حاجی قطب دین بھٹی،بشیرلبانہ،مہر شبیرسیال،جام اقبال،حافظ محمد خالد بھٹہ،حاجی غلام مصطفی بھٹہ،محمد قاسم بھٹہ،حاجی نظرحسین بھٹہ محمد ظفر اقبال بھٹی ،محمّد اعجاز مصطفی بھٹہ ودیگر نے ممبرقومی اسمبلی این اے 175 مخدوم سیدمبین احمد سے ان بستیوں کوملانےوالی واحد روڈکی تعمیر نو کروانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں