78

فورٹ عباس کی مقامی مسجد میں ہندو خاندان کے 6 افراد نے دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنی مرضی سے اسلام قبول

فورٹ عباس کی مقامی مسجد میں ہندو خاندان کے 6 افراد نے دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنی مرضی سے اسلام قبول

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)تحصیل فورٹ عباس فورٹ عباس کی مقامی مسجد میں ہندو خاندان کے 6 افراد پر مشتمل خاندان نے دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لیا ہے اور اسلامی نام رکھ لیے اسلام قبول کرنے والوں میں خاوند جس کا پہلے نام حاکم جی تھا

اور اب اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے اپنا نام محمد بلال رکھ لیا جبکہ اس کی بیوی کا اسلامی نام نسرین بی بی رکھا ہے اسی طرح بچوں کے نام شہبانہ,کوثر,محمد جہانگیر,نور فاطمہ اور صدف بلال رکھا ہے اسلام قبول کرنے والے خاندان کا کہنا ہے کہ دین اسلام نے ہمیں بہت متاثر کیا

جس کی وجہ سے ہم دین اسلام پر ایمان لائیں ہیں اور ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پر کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی اور ہم دین اسلام قبول کر کے بہت خوش ہیں اور ہم اللہ پاک کے احکامات اور حضور پاک ص کی سنت کے مطابق اپنی باقی ساری زندگی گزارنا چاہتے ہیں یہ خاندان فورٹ عباس کے نواحی قصبہ 313 ایچ آر میں مقیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں