239

اسلام آباد کے دیہی علاقہ ترنول، سرائے خربوزہ،سنگجانی میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار

اسلام آباد کے دیہی علاقہ ترنول، سرائے خربوزہ،سنگجانی میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اسلام آباد کے دیہی علاقہ ترنول، سرائے خربوزہ،سنگجانی میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار زرعی رقبہ جات ختم ہونے لگے، ترقیاتی کام نہ ہونے سے مشکلات بڑھنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمانہ غفلت کی وجہ اور عدم توجہ کے بنا ء پر اسلام آباد کے علاقہ ترنول سراے خربوزہ اور سنگجانی میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار ہونے لگی۔پراپرٹی ڈیلرز صرف پلاٹنگ کرکے پلاٹ بیچ دیتے ہیں جب کہ ضروریات زندگی یعنی پختہ گلیاں،

سیوریج،بجلی و گیس کی سہولت مہیا نہیں کی جاتیں جس وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ متعلقہ محکمہ جات واپڈا،سوئی گیس اورسینی ٹیشن کوبھی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔معقول پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں، نالیاں کچی رہتی ہیں جس سے تعفن اور بیماریاں پھیلتی رہتی ہیں۔ واضح رہے

کہ پراپرٹی ڈیلروں کی زد سے سرکاری رقبہ جات بھی محفوظ نہیں جس وجہ سے متعلقہ تھانوں میں بھی سائلین رلتے نظر آتے ہیں۔ غیرقانونی پلاٹنگ کی تعداددن بدن بڑھ رہی ہے. متعلقہ محکمہ کے افسران کی چپ معنی خیز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں