88

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں جانے کی خبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہے، خواجہ قطب فرید کوریجہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں جانے کی خبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہے، خواجہ قطب فرید کوریجہ

لیاقت پور(محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ نے کہاہے کہ ان کے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں جانے کی خبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہے۔ جس پر وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مخدوم سید احمدمحمود کی ہدایات کے پابند اور نظریات پر کاربند ہیں۔ من گھڑت اور جھوٹی خبروں کے پیچھے عناصر کو خبردار کرتاہوں کہ وہ اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں

۔ خواجہ قطب فرید کوریجہ نے کہاکہ اگر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرائے تو پیپلز پارٹی ضلع بھر کی تحصیل وویلج کونسلوں،کارپوریشنوں اور میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں میں عوام دوست امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں