70

اہل علاقہ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے کئی سال سے بند گلی کو کھلوانے کیلئے کام کا آغاز کروادیا

اہل علاقہ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے کئی سال سے بند گلی کو کھلوانے کیلئے کام کا آغاز کروادیا

لیاقت پور(محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)اہل علاقہ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد ارشد وٹو نے غوثیہ کالونی میں کئی سال سے بند گلی کو کھلوانے کیلئے کام کا آغاز کروادیاہے

۔ مقامی رہائشیوں سید ساجد حسین شاہ، طالب بلوچ،ملک عبدالغفور،محمدعدنان،فیض رسول کھوسہ اور دیگر نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں ناصرف گندگی اور غلاظت کے ڈھیرے موجود ہیں

بلکہ ایک گلی کو بھی بااثر افراد نے بند کیاہواہے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے چیف سینٹری آفیسر نصراقبال اور دیگر عملہ کو موقع پر بھیج کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ شہریوں نے اس اقدام پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں