پاکستان اور آزاد کشمیر کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے شانہ بشانہ ہے ثمر سراج
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ،بھارت چھ ماہ سے وادی میں کرفیونافذکرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکا ہے،
انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستانی قوم کیطرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ہم دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے اعتماد کو کبھی کشمیری ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،
بلکہ دفاع پاکستان،استحکام پاکستان کے لیے اپنی تمام تر صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔ ثمر سراج نے مزید کہا کہ بھارت طاقت اور جبر کے زریعے کشمیری عوام کو نا دبا سکا ہے نا کھبی دباسکے گا جلد کشمیری عوام آزادی سے ہمکنار ہوں گے