91

ٹیکسلا کے علاقہ بہوٹی پنڈ میں پولیس مقابلہ.وفاقی پولیس کا اے ایس ائی شکیل بٹ شہید ہوگیا

ٹیکسلا کے علاقہ بہوٹی پنڈ میں پولیس مقابلہ.وفاقی پولیس کا اے ایس ائی شکیل بٹ شہید ہوگیا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ٹیکسلا کے علاقہ بہوٹی پنڈ میں پولیس مقابلہ.وفاقی پولیس کا اے ایس ائی شکیل بٹ شہید ہوگیا.نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ , آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار سمیت اعلی افسران و اہلکاروں کی شرکت.

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کا اے ایس آئی شکیل بٹ ٹیکسلا پولیس کے ہمراہ موٹر سائیکل گینگ کے ملزم کو پکڑنے کے لئے بوٹی پنڈ واہ کینٹ میں ریڈ کیا.ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا,

جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شکیل بٹ سینے پر دو فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا.جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹیکسلا پہنچایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شکیل بٹ شہید ہو گیا.




واقعہ کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.پولیس نے تلاش شروع کر دی.شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ,




آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار سمیت اعلی افسران و اہلکاروں نے شرکت کی. بعد میں میت انکے آبائی علاقہ گجر خان میں گزشتہ رات ادا کر دی گئی. اور مکمل سرکاری اعزاز سے دفنا دیا گیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں