140

اینٹی کرپشن ڈیرہ کی کاروائی ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میٹ 5 ہزاررشوت لےتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،نشاندہ نوٹ برآمد

اینٹی کرپشن ڈیرہ کی کاروائی ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میٹ 5 ہزاررشوت لےتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،نشاندہ نوٹ برآمد

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن ڈیرہ کی کاروائی ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میٹ 5 ہزاررشوت لےتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،نشاندہ نوٹ برآمد۔ملزم نے ات مچائی ہوئی تھی غریب ریڑی بانوں ٹھیلہ والوں سے بھتہ وصول کرتا تھا،ملزم کو آج مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق اللہ وسایا منجوٹھ نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ناجائز تجاوزات کی درخواست دی تھی جس کے لئے میٹ محمد حنیف میتلا نے کاروائی کے لئے 2ہزار روپے لئے اور مزید مبلغ 5 ہزار روپے کی رقم بطور رشوت مانگ رہاہے

جس پر سی او ہیڈ کوارٹر عبدالمجید نے شہری اللہ وسایا قوم منجوٹھ سکنہ رکن آباد کالونی کی درخواست پر ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ سید گل عباس سپیشل جوڈیشل / ریڈنگ مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کیا




اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میٹ محمد حنیف میتلا کو مبلغ 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے اسکے خلاف مقدمہ نمبر 07-2020 بجرم 161 5/2/47. ACE/HQدرج کرکے تھانہ سول لائن ڈیرہ میں بند کر دیا ہے ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں