76

ڈی جی خان شہر میں غیر قانونی واٹر سپلائی کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے بارہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

ڈی جی خان شہر میں غیر قانونی واٹر سپلائی کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے بارہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر نسیم صادق نے ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے علاقوں میں بلاامتیاز کریک ڈاون کریں. کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ مکینوں کو ہدایات بھی جاری کی جائیں کہ وہ اپنے کنکشن ریگولر کرائیں جس کیلئے ان کی درخواست پر کارپوریشن 24گھنٹے کے اندر عملدرآمد کرے گی اور کنکشن لگائے جائیں گے.

کمشنر نے کہاکہ کنکشن منقطع کرنے کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے. انہوں نے کارپوریشن کے نادہندگان کو واضح پیغام دیا کہ وہ پانی کی فیس اوردیگر واجبات فوری ادا کریں.




انہوں نے کہاکہ شہریوں پر فی الحال کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے. فیس بڑھانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تاہم نادہندگان کی طرف سے مثبت ردعمل سامنے نہ آنے پر جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے اس موقع پر چیف افیسرمیٹروپولیٹن ملک اقبال فریدبھی موجودتھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں