78

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیا

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیاگیاہے. نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

ذخیرہ اندوزی اور اشیاء کی مصنوعی قلت پر مقدمات اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی. ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا.




مجسٹریٹ اپنے علاقوں میں نکلیں اور سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں. اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا. اجلاس میں سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب اور تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں