123

تھانہ صدر کی حدود عطرشیشہ میں 14/14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش

تھانہ صدر کی حدود عطرشیشہ میں 14/14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کی حدود عطرشیشہ میں 14/14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔بچے کی رپورٹ پرتھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے 03 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کےمطابق عماد شاہ ولدسید محرم شاہ سکنہ منڈہار عمر تقریبا 14/15 سال نے رپورٹ کرائ

کہ وقاص عرف سنی ولد چن زیب ، ندیم ولد محمد یوسف اور قیصر حیات ولد محمد رفیق سکنان عطرشیشہ نےمجھے سوزوکی ٹریلہ نمبر 5770/RIS میں عطرشیشہ بازار سے بیٹھا کر پولٹری فارم ازاں قدیر عطرشیشہ لے جاکر زبردستی شراب پلا کر ذدوکوب کیا اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔مدعی عماد شاہ ولد سید محرم شاہ کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں مقدمہ علت نمبر 110 ذیر دفعات 377/367A/511/34ppcاور 46CPA کے

تحت مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد کردہ ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ (پی۔ایس۔پی) نے ایف۔آئ۔آر میں نامزد تینوں ملزمان کو 2 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے پر ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دینےکا اعلان کیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں