111

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں ریونیو افسران اور سٹاف کے اجلاس کی صدارت کی.سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ڈویژن بھر کے ریونیو افسران اور سٹاف کو زرعی انکم ٹیکس سے متعلق تربیت دی گئی

اس موقع پر زرعی انکم ٹیکسز کی تشخیص اور وصولی کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا گیاممبر ٹیکسز بورڈ شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ ٹیکسز سے متعلق عوام میں شکوک و شبہات اور خوف کو دور کرنا ہوگا۔عوام کو آگاہ کیا جائے کہ ٹیکسز کی ادائیگی ملک،قوم اور ہم سب کے مفاد میں ہے۔




ریونیو افسران موقع پر جاکر زرعی ٹیکسز سے متعلق معلومات اکٹھی کریں۔لینڈ،انکم سمیت تمام زرعی ٹیکسز کی بہتر تشخیص کرکے سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔ٹیکسز کی وصولی میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔تقریب میں سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا۔اس موقع پرڈویژن بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور معاون سٹاف موجود تھا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں