112

پراپرٹی ویلیو ریٹس کے خلاف ترنول اور گردونواح کے لوگوں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ,

پراپرٹی ویلیو ریٹس کے خلاف ترنول اور گردونواح کے لوگوں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ,

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پراپرٹی ویلیو ریٹس کے خلاف ترنول اور گردونواح کے لوگوں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ, ڈی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا.ڈی سی سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا.





تفصیلات کے مطابق ترنول,سرائے خربوزہ, سنگ جانی,جھنگی سیداں,شاہ اللہ دتہ اور گردونواح کی یونین کے سیکڑوں لوگ ریلی کی صورت میں ڈی سی آفس کے باہرپہنچے,ریلی کی قیادت ڈپٹی مئیر سید ذیشان نقوی, ڈپٹی مئیراعظم خان,راجہ جان عباسی, چئیرمین حاجی گلفراز,

چئیرمین غضنفر خان, وائس چئیرمین راجہ نجم حیات, وائس چئیرمین ملک مہربان اور دیگر نے کی.مظاہرین نے ڈی آفس کے سامنے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا.حکومت اور انتظامیہ کی طرف پراپرٹی پرلگائے گئے

ظالمانہ ٹیکس کے خلاف سخت نعرے بازی کی. مظاہرین سے انجم عقیل خان, میاں اسلم, کاشف چوہدری, ڈپٹی مئیر سید ذیشان نقوی, ڈپٹی مئیر اعظم خان, راجہ جان عباسی,راجہ رکن زمان,ساجد عباسی حاجی گلفراز خان, ملک مہربان اور دیگر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے لگایا گیا




ظالمانہ ٹیکس فوری واپس لیا جائے.انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا صرف اور پیسہ اکٹھا کرنا ہے جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے.اس دوران مظاہرین کی کمیٹی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات سے مذاکرات کئے




جس میں ڈی سی نے این اے 54 کے دیہات کی یونین کونسلوں کے ریٹس پر 15 دن کے اندرنظرثانی کی یقین دہانی کرائی.ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے خالد عباسی کو فوکل پرسن مقرر کیا جو روزنامہ کی بنیاد پر رابطے میں رہیں گے.مذاکرات کے بعد روڈ کھول دی گئی اور مظاہرین منتشر ہو گئے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں