87

ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر مانسہرہ پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں

ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر مانسہرہ پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ پولیس ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر مانسہرہ پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوۓ

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ مجموی طور پر 31 پستول ، 2 عدد کلاشنکوف ، 04 رائفلز ، 08 بندوقیں اور 2043 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 12 مقدمات درج کئیے۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ 8 کلو 172 گرام چرس برآمد کرکےمنشیات ایکٹ کے تحت 07 مقدمات درج کرکے 07 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔لینڈ مافیا کے خلاف 01 مقدمہ جبکہ حساس مقامات /ہوٹل پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر 12Security Ordinance کے تحت 06مقامات کے خلاف مقدمات کئیے گئے۔
غفلت اور بےاحتیاطی سے موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے پر 02 افراد کے خلاف 279ppc کے تحت مقدمات درج کئیے گئے۔





کرایہ کے مکان کی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر 10RBSO کے تحت 02 مقدمات درج کئے گئے۔شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائ فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت 01 مقدمہ درج کیا گیا۔لاؤڈ سپیکر کے بےدریغ استعمال پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کےتحت 01 مقدمہ درج کیا گیا۔علاوہ ازیں 22 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے انکے خلاف 107/151، 54/109 اور 55/109 کےتحت کاروائ انسدادی عمل میں لائ گئ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں