87

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کرلیا

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کرلیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کرلیا۔مٹی اور ریت اڑانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے12 ٹرالیاں بند کردی گئیں۔غیر قانونی پارکنگ پر 8 رکشے بھی بند کردئیے گئے کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا

کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں داخل ہونے والی مٹیریل کی ہر ٹرالی پر چاروں طرف ایک ایک فٹ کا پھٹہ لگایا جائے۔ٹرالیوں پر ترپال کے ساتھ مٹی،ریت پر چھڑکاؤ کرایاجائے تمام ٹرالیاں کچھی کینال اور ڈی جی کینال کی درمیان مخصوص جگہ پر کھڑی ہوں گی۔شہر میں داخل ہونے والی ٹرالی کی شناخت کیلئے




مخصوص رنگ کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرالیوں پر حفاظتی اقدامات کا مقصد عوام کو دھول اور گرد غبار سے بچانا ہے۔گرد وغبار سے انسانی صحت متاثر ہورہی ہے۔گاڑیوں سے مٹی، ریت او دیگر عمارتی مٹیریل گرنے سے شاہراہیں بھی مٹی میں دفن ہورہی ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں