68

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے عوام کی تفریح کیلئے آئندہ ہفتہ ڈیرہ غازیخان میں میلہ مویشیاں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے عوام کی تفریح کیلئے آئندہ ہفتہ ڈیرہ غازیخان میں میلہ مویشیاں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے عوام کی تفریح کیلئے آئندہ ہفتہ ڈیرہ غازیخان میں میلہ مویشیاں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔محکموں کو ضروری تیاری کی ہدایات جاری کردیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق میلہ کے انتظامات کو مانیٹر کریں گے.

کمشنر نے میلہ مویشیاں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میلہ مویشیاں میں ہرممکن تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔میلہ میں خوبصورت جانوروں کی نمائش،اونٹ رقص،




دودھ مقابلہ،نیزہ بازی، گھڑ دوڑ،کتا دوڑ، بیساکھی، تلوار رقص،جھومر پارٹی،لکی ایرانی سرکس،کبڈی،دنگل،پتلی تماشہ،لوک و فوک موسیقی،رنگا رنگ ثقافتی پروگرام منعقد کرائے جائیں گے۔مقامی اور چولستان کے فنکاروں کو مدعو کیا جائیگا۔میلہ کے انتظامات کیلئے 22 فروری کو ٹینڈر کھولے جائیں گے۔





کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ میلہ میں دینی مدارس کے زیر تعلیم بچوں اور پرائیویٹ سکولز کو بھی مدعو کیا جائے انہوں نے کہا کہ فاضل پور طرز پر میلہ مویشیاں منعقد کیا جائے جس کیلئے متعلقہ محکموں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،




منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،جنرل منیجر ڈاکٹر فقیر حسین،چیف فنانشل آفیسر علی معین،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک، سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،اختر بھٹہ،شہزاد قدیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں