135

نعیم الحق کی وفات سے پاکستان ایک مخلص لیڈر سے محروم ہو گیاہے، مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل

نعیم الحق کی وفات سے پاکستان ایک مخلص لیڈر سے محروم ہو گیاہے، مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل نے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق کی وفات سے پاکستان ایک مخلص لیڈر سے محروم ہو گیاہے۔ وہ تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے تھے۔

عمران خان کے اچھے برے وقت کے ساتھی تھے۔ ان کی وفات سے ملک میں ایک تابناک سیاسی باب ختم ہوا ہے۔ وہ سیاست میں رواداری اور وفاداری کی عمدہ مثال تھے۔ انہیں آخری دم تک اپنے دوست اور لیڈر عمران خان کا مکمل اعتماد رہا۔ نعیم الحق نے اپنی زندگی کے بہترین سال ملک و قوم کی خدمت میں گزار دئیے۔

انہوں نے عمران خان کے شانہ بشانہ ملک میں دو پارٹی مافیا کے خلاف انتھک جدوجہد کی اور بالآخر اپنے دوست اور لیڈر عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کی اپنے ملک ، پارٹی، عمران خان اور پارٹی ورکر سے محبت سیاسی لیڈروں کیلئے ایک مثال ہے۔




ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل نے اسلام آباد سے کراچی نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل کیا۔ انہوں نے کہا مجھے ہمیشہ نعیم الحق سے اپنی دوست پر ہمیشہ فخر رہے گا کیونکہ نعیم الحق بالخصوص پارٹی کارکنان کے دلوں کی دھڑکن تھے۔




انہوں نے ایک سچے اور مخلص ساتھی کی حیثیت سے ہمیشہ عمران خان اور ورکرز کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج انکی وفات کا سن کر ملک کے طول و عرض میں پھیلے لاکھوں کارکنان میں غم اور رنج کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گزشتہ تین سال سے کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود نعیم الحق دن رات ملک و قوم کی ترقی کی خاطر عمران خان کے شانہ بشانہ تھے




۔ اور عمران خان کے ساتھ ملکی ترقی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔ نعیم الحق کی وفات نہ صرف ملک بلکہ تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔




دکھ کی اس عظیم گھڑی میں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نعیم الحق کے پسماندگان کے ساتھ ہیں۔ اوران کے سوگ میں تین دن کیلئے ہر قسم کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں