88

جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف واگزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی پر شجر کاری کی جائے.کرم خان

جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف واگزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی پر شجر کاری کی جائے.کرم خان

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف واگزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی پر شجر کاری کی جائے.کرم خان سرکاری زمین پر دوبارہ قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھانا شروع کر دئیے.

ان خیالات کا اظہار سرائے خربوزہ ترنول کی سیاسی وسماجی شخصیت کرم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا. انکا کہنا تھا کہ 26 نمبر چونگی سے مارگلہ تک جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف این ایچ اے اور سی ڈی اے نے سیکڑوں کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی تھی مگر اب دوبارہ ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھانا شروع کر دئیے ہیں.انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ دنوں کشمیر ہائی وے پر درخت لگائے گئے




اسی طرح جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بھی شجر کاری کی جائے تاکہ وہاں کوئی غیر قانونی تعمیرات نہ کی جائیں. کرم خان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر شجر کاری مہم شروع کرے تو علاقہ کے کئی مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں.انہوں نے کہا ہے




کہ انتظامیہ نے اگر اس طرف توجہ نہ دی تو آہستہ آہستہ جی ٹی روڈ کی واگزار کروائی جانے والی قیمتی اراضی پر دوبارہ قبضہ کر لیا جائے گا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں