97

وزیراعظم نے سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کردیا فردوس عاشق

وزیراعظم نے سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کردیا فردوس عاشق

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)اسلام آباد وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کر دیا اور سول سروسز میں اصلاحات روشن مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہوں گی۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری ترقی کا معیار نہیں بنے گی، ترقی کا معیار اب محنت، صلاحیت اور عوامی خدمت سے جوڑ دیا گیاہے۔




انہوں نے کہا کہ نا اہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی، افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے، افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی۔

بااثر بیورو کریٹک گروپ کی 600 کیڈر پوسٹیں ختم




وزیر اعظم کی معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کے ریلیف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، وزیراعظم نے سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کر دیا ہے، افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا عہد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔




فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کارکردگی دکھانے والے کو میرٹ پرترقی دیں گے اور مکمل تعاون کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں