106

سینئر صحافی ذکریا طارق خان ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے ممبر نامزد،

سینئر صحافی ذکریا طارق خان ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے ممبر نامزد،

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ سینئر صحافی ذکریا طارق خان ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے ممبر نامزد،صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ کے دفتر سے نوٹیفیکیشن جاری،موصوف دیگر ممبران کے ہمراہ ضلع بھر میں مستحقین کو زکوٰۃ کی فراہمی میں چیئرمین جبران کی معاونت کرینگے،

ذکریا طارق خان تحریک آزادی کے رہنما مرحوم افضل خان سواتی کے پوتے اور تحریک انصاف کے رہنما مصدق خان سواتی کے بھائی ہیں تفصیل کے مطابق مانسہرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی ذکریا طارق خان سواتی کو ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کا ممبر نامزد کر لیا گیا ہے،

جبکہ چیئرمین جبران ملک کی نامزدگی کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا،صوبائی محکمہ زکوٰۃ پشاور کے سیکرٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کمیٹی کے دیگر ممبران میں محمد کثیر،




علی فرمان،مختار احمد،سید عابد حسین شاہ،ممتاز ملک،فیاض احمد،شکیلہ ربانی کے علاوہ محکمہ کے تین سرکاری افسران بھی بحیثیت ممبران چیئرمین جبران ملک کی معاونت کرینگے،مانسہرہ کے سیاسی،سماجی اور صحافتی حلقوں نے صحافی ذکریا طارق خان کی نامزدگی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے




کہ موصوف ایک شریف النفس شخصیت ہیں،جو اس سے قبل مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،وہ ضلع بھر کے غرباء اور مستحقین تک ان کا حق پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں