درد انسانیت ویلفئیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام المعروف کالج ۔ مسلم کالج مانسہرہ میں بلڈ گروپنگ کیمپ لگایا گیا
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)درد انسانیت ویلفئیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام المعروف کالج ۔ مسلم کالج مانسہرہ میں بلڈ گروپنگ کیمپ لگایا گیا۔
اس کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں گروپینگ کی گی اور ساتھ جوان نسل میں انسانیت کی خدمت کو اجاگر کیا گیا۔درد انسانیت کا منشور ہر جگہ ہر گھڑی ہر وقت مجبور بے بس لوگوں کو جو ہسپتال میں تڑپتے ہیں
خون کے قطروں کیلے ان تک خون کا عطیہ پہچانا ہے۔ہمارا منشور تھیلی سیمیا کے بچوں کی زندگی روشن کرنا کینسر کے مریضوں تک بروقت خون کا عطیہ پہچانا ایکسیڈنٹ کیس میں کسی کی زندگی بچانا ڈلیوری کیس میں دو جانوں کو بچانا ہے۔
درد انسانیت بلڈ گروپ کیمپ میں عثمان خان خلخیل ۔ ضمیراحمد کرلال۔ عادل خان۔ سعد سنی۔ حسن سواتی۔ کاشف احمد ۔ اسد بیگ اور ابرار بھای نے شرکت کی۔ آے ہمارے ساتھ ملکر کسی کی بجھتی زندگی کو روشن کرے۔