86

پاکستانی جہاں کہیں بھی ہوں تفریح کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے

پاکستانی جہاں کہیں بھی ہوں تفریح کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے

جدہ (نورالحسن گجر بیوروچیف جدہ)پاکستانی جہاں کہیں بھی ہوں تفریح کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے صحت مند تفریح میں نہ صرف اہل خانہ بچے اور دیگر قومیتوں کے افراد بھی گرمجوشی سے شرکت کرتے ہیں

جدہ ساحل سمندر پے سجایا پاکستانیوں نے بسنت میلہ۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں ساحل سمندر پے پتنگ باز فلائنگ کلب جدہ اور جدہ کڈ کلب کی جانب سے پانچواں سالانہ بسنت میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی فیمیلیز جس میں مرد، عورتیں، بزرگ اور نوجوانوں کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی پتنگیں اڑائیں اور خوب انجوائے کیا،

کچھ نے بوکاٹا کیا اور کچھ ناکام ہوئے، فیسٹیول کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کو زندہ دلی سے گزارتے ہیں اور ہم سعودی حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کو بسنت منانے کی اجازت دی۔ کلب کے زمہ دران عرفان بٹ ،خرم گجر ،زیشان اور عاطف آمین ،نے بتایا کہ بسنت فیسٹیول ہماری ثقافت کا حصہ ہے








اور ہمارےکلب پچھلے چار سالوں سے جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے جشن بہاراں/بسنت میلہ کا اہتمام کرتا آ رہا ہے جس میں ہر سال لوگ اپنے دوستوں، عزیزوں اور فیملی کے ساتھ دوسرے شہروں سے بھی خصوصی طور پر شرکت کے لئے آتے ہیں۔ فیسٹیول پاکستانی فلم سٹار میگا نے خصوصی شرکت کی اور کہاں کہ آج ایسا لگ رہا ہے جیسے لاہور میں کھڑی ہوں




ہمیں پاکستان میں بھی پر فضا مقام پر بسنت منانئ چاہے اور ہماری حکومت کو بسنت پے پابندی ختم کرنی چاہے پاکستان کا وزٹ کرنے والی سعودی عرب مشہور سعودی بلاگر رغدا کہا کہ پہلی دفعہ بسنت منا کر بہت خوشی ہوئی یہ ایک بہترین تفریح ہے پاکستانی ہمارے بھائی ہیں




پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی آئندہ سال بسنت میں اچھی پتنگ بازی پے انعام کا سلسلہ بھی شروع کروں گئ ۔ صبح سے لے کر رات تک چلنے والے فیسٹیول میں منچلے نوجوانوں نے میوزک پر بھنگڑے




بھی ڈالے پاکستانی اور سعودی پرچم کے ساتھ ریلی نکالی اور پاکستان زندہ باد کے خوب نعرے لگائے میلے میں پاکستانی کھانوں کے مختلف سٹال بھی لگائے گئے اور باربی کیو کا انتظام بھی کیا گیا جسے لوگوں نے بہت سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں