96

ماڈل بازار قصورکی پہچان انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر گندگی بازار بن گیا

ماڈل بازار قصورکی پہچان انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر گندگی بازار بن گیا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ماڈل بازار قصورکی پہچان انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر گندگی بازار بن گئی بدبو کے ڈیرے لوگ خریداری سے کترانے لگے دکاندار پریشان عوامی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماڈل بازار قصور جو نہ صرف خریداری کا اہم مرکز ہے بلکہ جوائے لینڈ پلیس بھی ہے

مگرمیونسپل کمیٹی قصور کی ناہلی اور کرپشن کی علامت بننے پرماڈل بازار کی پہچان بھی کوڑاکرکٹ بنا دی ہے جس کی وجہ سے خریداروں کا رحجان کم ہو رہا ہے اور دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات کے باوجود کہی بھی سنوائی نہیں ہو رہی ہے

جوائے لینڈہونے کی وجہ سے مناسب ماحول میسر نہ ہونے اور بدبو کا گڑہ بن جانے سے لوگ تفریحی سے بھی محروم ہیں دکانداروں کو اپنی مددآپ ہی صفائی کرنا پڑتی ہے گندگی کے ڈھیڑ مین سڑک ہونے کی

وجہ سے ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں اور روڈ بلاک رہتا ہے عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی قصور کی ناہلی اور کرپشن پر اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں