75

پی پی 179 سے سابق امیدوار بابر حسین میو کو پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع قصور کا نائب صدر مقرر

پی پی 179 سے سابق امیدوار بابر حسین میو کو پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع قصور کا نائب صدر مقرر

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع قصور کے صدر ملک وقار حسین بیٹو ایڈووکیٹ نے ضلعی کابینہ کی مشاورت سے پی پی 179 سے سابق امیدوار بابر حسین میو کو پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع قصور کا نائب صدر مقرر کر دیا ۔بابر حسین میو باہمت نوجوان ہیں جو منتخب ہوکر عام آدمی کی حقوق کی جنگ پارلیمنٹ میں لڑنے کا پروگرام رکھتے ہیں





انکا خیال ہے کہ جاگیر دار وڈیرے اور سرمایہ دار سیاست پر اپنے وسائل کی بنیاد پر قابض اور عام آدمی کے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں اس وجہ سے باصلاحیت لوگ پارلیمنٹ میں نہیں جاپاتے جس سے ملک اور قوم دونوں کا نقصان ہوتا ہےہم امید کرتے ہیں کہ وہ ضلعی ٹیم کے ساتھ مل کر عام لوگوں کے حقوق کے محافظ بنیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں