103

ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اہم امور کی منظوری دے دی ڈپٹی کمشنر آفس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ آسیہ گل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد رمضان،پرفیسر عمران لودھی،پروفیسر ملک محمد الطاف،ثمرین رمضان،جاوید احمد جسکانی،علی معین وارثی اور دیگر موجود تھے.




بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی یونیفارم،لوگو،بنک کھاتہ،کارپوریشن کے مطلوبہ فنڈز کی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقلی،ضروری آسامیوں پر بھرتی اور گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی مشروط منظوری دے دی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں