90

مروٹ جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر بوائز ڈگری کالج کے سٹاف پربے بنیاد الزام لگار کر کالج کی ساکھ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی

مروٹ جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر بوائز ڈگری کالج کے سٹاف پربے بنیاد الزام لگار کر کالج کی ساکھ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی

مروٹ(فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر))تفصیلات کے مطابق جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر بوائز ڈگری کالج کے سٹاف پربے بنیاد الزام لگار کر کالج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی فیک آئی ڈی کے ذریعے گھٹیا الزام لگانے والوں کو جلد سائبر کرائم کے ذریعے بے نقاب کریں گے

پرنسپل بوائز ڈگری کالج نے میڈیا کے ذریعے عوام کوپیغام دیا کہ اہل مروٹ ، جیسا کہ آپ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز مروٹ کی کارکردگی اور ہماری شب و روز کی کاوشوں اور محنت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

لیکن کچھ سازشی عناصر آئے روز اس ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور نت نئے الزامات لگا رہے ہیں۔ میرا ان تمام سازشی عناصر کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ کالج ھذہ میں آئیں اور اپنے بیہودہ الزامات کو ثابت کریں ۔۔

ہم۔نے نہایت تحمل کا مظاہرہ کر لیا۔ اب اس فیس بک آئی ڈی کو ہم سائبر کرائم کو رپورٹ کر رہے ہیں۔ جرمانوں کے حوالے سے بطور حوالہ گورنمنٹ آف پنجاب ، ڈی پی آئی (کالجز) کا آفیشل لیٹر بھی اس پوسٹ میں لگایا گیا ہے۔




۔ اہل مروٹ سے اپیل ہے کہ ان کی نشاندہی میں ہماری مدد کی جائے اور اپنے علاقے کے واحد تعلیمی ادارے کی ساکھ کو بچانے میں ہمارا ساتھ دیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں