70

پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے محکمہ انہار میں22ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری

پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے محکمہ انہار میں22ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری

بہاولپور(ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی ) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے محکمہ انہار میں22ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا اور بہاولپورزون کے تمام ڈپلومہ ہولڈرسب انجینئر اور ایس ڈی اوز نے احتجاجی دھرنا میں شرکت کی۔احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے

پاکستان ڈپلومہ انجینئرفیڈریشن بہاولپورکے عہدیداروں سیکرٹری جنرل نعیم آفتاب، صدرزونل باڈی محمداختراعوان، جنرل سیکرٹری زون محمدکاشف، نے کہا کہ احتجاجی دھرنا ٹیکنیکل الاﺅنس نہ ملنے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی حکومت دیگرافسران کی طرح ڈپلومہ انجینئرز کاٹیکنیکل الاﺅنس جاری کرئے ۔انہوںنے کہاکہ ڈپلومہ ہولڈرزسب انجینئر، سنیئرسب انجینئر،

ایس ڈی اوزشامل ہیں کی ہڑتال ٹیکنیکل الاﺅنس کی منظوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ جس طرح ٹےکنیکل الاﺅنس ایکسین، ایس ای اورچیف ایگزیکٹو اودیگر محکمہ کے افسران کوملتاہے1.5 فیصد الاﺅنس ملنے سے ان افسران کی ڈیڑھ گنا تنخواہیں بڑھ گئی ہیں ڈپلومہ انجینئرز میں چوبیس گھنٹے فیلڈکاکام کرتے ہوئے




ٹےکنیکل کام سرانجام دیتے ہیں اس کے باوجود فیلڈمیں کام کرنیوالے اصل ورکروں کوٹیکنیکل الاﺅنس نہیں دیاجارہا جوان کیساتھ سراسرزیادتی ہے حکومت ان سے سوتیلی ماں جیساسلوک بندکرکے انہیں ٹےکنیکل الاﺅنس دینے کی فوری طورپرآڈر جاری کرے ورنہ پنجاب اسمبلی کا گھیراﺅ کیا جائیگا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں