72

پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن ،36گرفتار،اسلحہ، منشیات اورداﺅ پرلگی رقم برآمد،

پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن ،36گرفتار،اسلحہ، منشیات اورداﺅ پرلگی رقم برآمد،

بہاولپور(ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی )پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن ،36گرفتار،اسلحہ، منشیات اورداﺅ پرلگی رقم برآمد،مقدمات درج۔گرفتارملزمان سے1280گرام چرس،321 لیٹر دیسی شراب،03 عددپسٹل وایک عددکاربین اورداﺅپرلگی رقم73,900 روپے برآمدکرلیے

۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدصہیب اشرف کی ہدایت پرتھانہ عباس نگر پولیس کے محمدارشدASIنے مخبر کی اطلاع پر موضع منگوانی میںقمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان خورشید،مختیاراحمد،محمدعمران،محمدصدیق ،محمدسلیم،محمدسہیل اورمحمدارشد کو گرفتار

کرکے ان کے قبضہ سے52 پتے تاش اور داﺅ پرلگی رقم63,900 روپے ،تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے موضع نورنگ وموضع مبارک پور میںمخبر کی اطلاع پر قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوے ملزمان محمدکاشف،منظوراحمد،منیر احمد اورمحمداختر سے 52 پتے تاش،داﺅ پرلگی رقم1300 روپے ،ملزمان محمدندیم اورمبارک علی سے 52 پتے تاش ،داﺅ پرلگی رقم6000 روپے جبکہ تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے موضع اتیرا میں کارروائی کرتے ہوئے

ملزمان محمداصغر،فداحسین،اللہ بخش،فیاض احمد،منیر حسین، محمدبلال اورمحمدعباس سے 52 پتے تاش ،03 عددموبائل فونزاورداﺅ پرلگی رقم2700 روپے برآمدکرلیے۔شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے ملزم اختر سے50لیٹر دیسی شراب،تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم محمدارسلان سے 20 لیٹر دیسی شراب،تھانہ کوتوالی پولیس نے

ملزم معین اختر سے100 لیٹر دیسی شراب،تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ملزمان محمدحنیف سے 25لیٹر دیسی شراب اورشکیل اورشہزاد سے 15 لیٹر دیسی شراب،تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے ملزم فخرخان اورمحمدشاہد سے11 لیٹر دیسی شراب جبکہ تھانہ عنایتی پولیس نے ملزم خان محمد سے 100 لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے

تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزم محمداخترسے220 گرام چرس جبکہ تھانہ عنایتی پولیس نے ملزم طالب حسین سے1060گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ کینٹ،سٹی یزمان اورچنی گوٹھ نے اسلحہ غیر قانونی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عبداللہ سے پسٹل 30 بورمعہ03 ضرب زندہ روند، نوید سے پسٹل30 بورمعہ 04 ضرب زندہ روند، شاکر علی سے کاربین12 بورمعہ02 ضرب

کارتوس اور محمداظہر سے پسٹل 30 بورمعہ05 ضرب زندہ روندبرآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔اسی طرح تھانہ صدر حاصل پورپولیس نے قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری “B” کے مجرم اشتہاری احمدخان کو 02 سال بعد گرفتارکرلیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں