78

حلقہ این اے54 کے ترقیاتی کاموں کی ابتداء خوش آئند قدم ہے.خان بہادر

حلقہ این اے54 کے ترقیاتی کاموں کی ابتداء خوش آئند قدم ہے.خان بہادر

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)حلقہ این اے54 کے ترقیاتی کاموں کی ابتداء خوش آئند قدم ہے.خان بہادردیہی علاقوں میں ترقی آئے گی.وفاقی وزیر اسد عمر کے مشکور ہیں.ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف خان بہادر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے حلقہ کے عوام سے کئے گئے

وعدوں کی تکمیل کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں بوائز اسکول کا قیام,ترنول میں واٹر سپلائی, گاوں جوڑی میں سوئی گیس کی فراہمی بڑا اقدام ہے.ایسے کاموں سے علاقہ میں ترقی ہوتی ہے.حلقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ آئی.خان بہادر کا کہنا تھا کہ این اے 54 کے عوام کیلئے اسد عمر بڑا ترقیاتی پیکج لے کر آئے ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں