بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ،سردار مسعود خان
اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اوراندرون بھارت کی بگڑتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے
مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف احتجاج نے شدت اختیار کرلی، بھارتی حکومت احتجاج کے دبانے کے لیے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنےلگی بھارت کا جنگی جنوں خود بھارت کی تباہی کا باعث بنےگا بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی طرح کے جنگی اقدامات سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا
ہمیں تین محازوں پہ لڑنا ہوگا ،معاش سفارتکاری ان میں اہم ہیں،صدر نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کرسکی وہ پاکستان کی بہادر اور شیر دل فوج کا کیا مقابلہ کرے گی
بھارت کا جنگی جنون اور مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خود بھارت کی تباہی وبربادی کا باعث بنیں گی بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی طرح کی جارحیت کی تو اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور آزادکشمیر کی سرزمین بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادی جاے گی
بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے بھارت اپنی اندرونی بگڑتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کی طرف سے صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کے اعزاز میں دہیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا استقبالیہ سےصدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا
کہ جس جذبے اور جس منظم انداز سے راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ اور ان کی ٹیم نے کشمیر کے حوالے سے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اس پر انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں
حریت راہنما الطاف بٹ کی بھی تحریک آزادی کےلیے گرانقدر خدمات ہیں وہ کشمیر کے ابھرتے ہوے لیڈر ہیں بیرون دنیا میں انہوں نے بھی قابل قدر خدمات ہیں،ان کو زبان پہ عبور حاصل ہے، وہ جب بولتے ہیں تو سننے والے مبہوت ہوجاتے ہیں، انکی بات سیدھا دل کو لگتی ہے، انہوں نے کہا کہ راجہ فہیم کیانی بیرون دنیا میں بہت جانفشانی سے تحریک کے لیے مصروف جہد ہیں
راجہ فہیم کیانی راجہ حنیف محمود شریف اور ان کے تمام دوستوں کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ان احباب کی تحریک آزادی کشمیر کےلیے خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کی انتہا کرچکا ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی بھارت میں جاکر اپنے خطاب میں پاکستان کا باربار تزکرہ کرکے ۔ بھارت کو ایک نیا زخم دیا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے آپ کو عسکری طور پر تیار کریں تاکہ بھارت کا مقابلہ کریں
جماعت اسلامی آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر چیر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ سکاٹ لینڈ محمود احمد شریف اور دیگر مقررین نے خطاب کیا جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر
عبدالرشید ترابی نےخطاب کرتے ہوے کہا کہ بین الااقوامی محاذ پر راجہ فہیم کیانی اور ان کے ساتھیوں کی گرانقدر خدمات ہیں برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں ان احباب کی کوششوں سے کشمیر کے حوالے سے تاریخی مظاہرے ہوے ہیں جن میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے عالمی برادری پر دباو بڑھا ہے
انہوں نے کہا کہ بیرون دنیا میں مقیم کشمیر ی و پاکستانی تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں ان کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں مسلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے صدر ریاست سردار مسعود خان بھی کشمیر کے حوالے سے بہت متحرک کردار ادا کر رہے ہیں
بیرونی دوروں میں صدر ریاست نے بہت اہم ملاقاتیں اور پروگرامات میں شرکت کی ہے جس کے بہت مثبت نتاہج سامنے آے ہیں،انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی مبنی برحق ہے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگتے ہیں خطے میں
امن کے قیام کے لیے مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے بھارت مقبوضہ کشمیر اوراندرون بھارت کی بگڑتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے مودی کے
انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف احتجاج نے شدت اختیار کرلی بھارتی حکومت احتجاج کے دبانے کے لیے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنےلگی بھارت کا جنگی جنوں خود بھارت کی تباہی کا باعث بنےگا بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی طرح کے جنگی اقدامات سے پہلے
ہزار بار سوچنا پڑے گا بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کرسکی وہ پاکستان کی بہادر اور شیر دل فوج کا کیا مقابلہ کرے گی امریکہ اسراہیل بھارت گٹھ جوڑ کی مذمت کرتے ہیں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں فلسطین کے خلاف جاری سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے سنیر حریت راہنما الطاف احمدبٹ نے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ راجہ فہیم کیانی بیرونی دنیا میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں جس پر ہم انہیں دل کی گہراہیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ فہیم کیانی اور تحریک کشمیر
برطانیہ اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور دن رات تحریک کے سفارتی اور ابلاغی محاذ پر سرگرم عمل ہیں ان احباب نے اہنا حق ادا کردیا اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بھی اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسلہ کشمیر کے حل کےلیے کشمیریوں کی خواہشات کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرے پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کو یاد رکھا ہے ان کا ساتھ دیا ہے پاکستان انشاءاللہ تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بانی جاری رکھے کشمیر میں دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کی منزل حاصل ہوکر رہے گی الطاف احمد بٹ نے کہا
کہ کشمیری محکوم ضرور ہیں لیکن مظلوم نہیں بلکہ ایک بہادر قوم ہیں، جو بہادری سے قابض فوج کے مقابل کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمیں اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے،علی گیلسنی،مسرت عالم ،آسیہ اندرابی،ظفر اکبر بٹ یاسمین راجہ،شبیر شاہ،یسین ملک یہ سب اپنے اپنے طور تحریک کشمیر کیلئے کسم کررہے
،ہمیں ایک ہوکر متحد ہوکر کام کرنا چاہئے ،اس وقت ہماری تحریک میں ایک ہی فالٹ لائن ہے اور وہ الگ الگ ہونا ہے ،اتحاد میں فتح ہے،فہیم کیانی ،راجہ نجابت،پروفیسر نذیر شال لارڈ نزیر،سمیت سب تحریک کیلیے کام کررہے ہیں،
انہوں نے کہاکہ ، کشمیری عوام بیرون ممالک میں کشمیری وپاکستانی کیمونیٹی جس جذبے کے ساتھ کام کررہی ہے وہ ہمارے لیے قابل تقلید ہے،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ میں یہ کہتا ہوں کہ ابھی تک ہم عالمی سطح پہ تحریک کو اجاگر نہئن کرسکے ،
جس دن ہم خے چار پانچ لاکھ کشمیریوں کو دو تین دن تک لندن،میلان،گلاسکو میں بٹھایا اس دن دنیا کو کشمیر کی تحریک اور اسکی سنگین صورتحال کا احساس ہو گا لیکن اس کیلئے ہم کو متحد ہونا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی لوگوں کو نکلنا ہوگا ،ا میر جمیعیت علما اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے آج یہ بہترین بزم سجائی،
ہم لوگ اور باقی لیڈرشپ کو بیرون ملک متحد اور ایک ہوکر کام کرنا چاہئے اس سے تحریک مزید تیز ہوگی،الطاف بٹ نے بڑا ہونے کا ثبوت دیا اور محبت کا جواب محبت سے دیا ،انہوں نے کشمیر کیلئے کام کرنے والوں کو عزت دی ،نظامت کے فرائض حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات شیخ متین نے ادا کئے،
استقبالیہ تقریب میں جماعت اسلامی کے ناہب امیر راجہ جہانگیر خان حریت کانفرنس کے راہنما پرویز احمد ایڈووکیٹ عبدالمجید ملک سنیر صحافی و قلم کار عقیل احمد ترین ،سینئر صحافی راجہ کفیل احمد، غلام محی الدین ڈار، راو شرجیل امجد،شیخ شبیر،پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد احمد،سینئر صحافی سردار شوکت ،سردار عظیم ،
نثار احمد،عاطف بخاری اورراجہ بشیر عثمانی،عارف قریشی،سردار حمید،آصف خورشید، انجینئر حماد میر، امجد میر، احتشام الحق، محمد آصف ،محمد یسین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نےشرکت کی جبکہ چوہدری شکیل ،تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ حنیف راجہ،نیشنل یوتھ اسمبلی کے
صدر حنان عباسی،جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف،انجینئر مشتاق محمود،محمود شریف نے بھی خطاب کیا آخر میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے کام کرنے والوں کو شیلڈز دی گئیں،