74

ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس مقامی صحافی ملک جمیل ماڑھا پر ڈکیٹی اور قاتلانہ حملہ کی پورزور مذمت

ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس مقامی صحافی ملک جمیل ماڑھا پر ڈکیٹی اور قاتلانہ حملہ کی پورزور مذمت

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس مقامی صحافی ملک جمیل ماڑھا پر ڈکیٹی اور قاتلانہ حملہ کی پورزور مذمت زیر صدارت صدر نوید نقوی کے منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوید نقوی نے کہا کہ مقامی صحافی ملک محمد جمیل ماڑھا اور ان کے دوست طالب حسین آرائیں پر رات کچھ مسلحہ غنڈوں سرغنہ عمران مستوئی کے کہنے پر عرفان انگاری ساتھیوں سمیت اسلحہ سے لیس نے تھانہ سٹی کی حدود میں رات کی تاریکی میں کار چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں

مزید انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے صحافی ہمارا اثاثہ ہیں اور ایک ہی خاندان کی مانند ہیں صحافیوں کے ہر دکھ درد اور مشکلات میں ہم سب ہر اول دستہ ہوں گے ضلع بھر کے کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے مذید ان کا کہنا تھا کہ صحافت کو ملک کے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے

صحافت رائے عامہ کی تشکیل میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے ذریعے ہر روز لوگوں کو معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ انھیں پوری دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے باخبر رکھا جاتا ہے۔ صحافت سے لوگوں کو رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ قومی یکجہتی اور ترقی میں بھی صحافت کا کردار اہمیت کا حامل ہے اور لوگوں کی تعلیم و تربیت میں بھی بڑا مقام ہے
صحافت ایک قوت ہے،

یہ فائدہ بھی دے سکتی ہے اور نقصان بھی۔ اگر یہ صحیح طریقے سے چلائی جائے تو رائے عامہ کی رہنمائی اور ہدایت کا فرض انجام دے سکتی ہے۔ صحافت کے تین واضح مقاصد ہیں۔  قومی ترقی اور فلاح،  قوم کی رہنمائی،  رائے عامہ ہموار کرنا۔ موجودہ دور میں صحافت کے چار بڑے مقاصد ہیں  لوگوں تک معلومات پہنچانا، تفریح فراہم کرنا،  تعلیم دینا،  رہنمائی کرنا۔




موجودہ دور میں صحافت پر بہت بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ لوگوں کی صحیح رہنمائی کے لیے ضروری ہے کہ ان تک سچی اور صحیح معلومات پہنچائی جاتی ہیں مزید انہوں نے کہا کہ خوشامدی ہو یا مسائل کی نشاندہی ہو صحافی عوام اور حکام بالا تک پیغام پہنچاتا ہے اور جاگیر دار کے ظالمانہ رویہ یا کسی ریاست کے دشمن کے خلاف اگر نیوز صحافی اپنے فرائض سمجھتے ہوئے




خبریں لگائے تو مظلوم صحافی پر دھمکیوں یا قاتلانہ حملے شروع ہو جاتی ہیں مگر ہم مظلوم صحافی طبقہ کی حوصلا افزائی اور ان کو کسی بھی فورم پر تنہاء نہیں چھوڑیں گے مزید انہوں نے کہا ہے کہ زرد صحافت اور لفافہ کا خاتمہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی اولین ترجیح ہے




ملک جمیل پر ڈکیٹی اقدام قتل کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز عمران مستوئی سرغنہ عرفان انگاری اور چار عدد نامعلوم افراد اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پر ضلع بھر کے تمام صحافی موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں