90

سیکریٹری ٹیکسز پنجاب ندیم عباس بھنگو نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

سیکریٹری ٹیکسز پنجاب ندیم عباس بھنگو نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)سیکریٹری ٹیکسز پنجاب ندیم عباس بھنگو نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں سرکاری واجبات کی وصولی کےلئے ڈویژن بھر کے افسران کا اجلاس منعقد کیا

سیکریٹری ٹیکسز پنجاب ندیم عباس بھنگو نے کمشنر آفس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار اور ریونیو عملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ حکومت پٹواری کے پرانے سسٹم کی بحالی کےلئے غور کررہی ہے صوبہ کی دو قانونگوئی میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




نمبرداری نظام کو بھی فعال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ریونیو شعبہ کو مضبوط کرنے کےلئے سب کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔سیکرٹری ٹیکسز نے سرکاری واجبات کی وصولی کےلئے باقاعدہ ٹائم لائن دی۔




انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اندر آبیانہ کے موجودہ واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔سٹیمپ ڈیوٹی،انتقالات فیس،مالیہ،زرعی انکم ٹیکس اور دیگر واجبات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے۔ڈویزنل انسپکٹر سٹیمپ رانا اشتیاق خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی جی محمد صفات اللہ اور دیگر موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں