87

سبزیاں اور پھلوں کے ریٹس کنٹر ول کرنے میں مکمل طور پر ناکام

سبزیاں اور پھلوں کے ریٹس کنٹر ول کرنے میں مکمل طور پر ناکام

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)پی ٹی آئی کی حکومت کی طرح پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی شہریوں کو سرکاری ریٹس پر سبزیاں اور پھل دلانے میں مکمل طور پر ناکام دوکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے

۔شہریوں کے مطابق لوگ پی ٹی آئی گورنمنٹ کی طرح پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے بھی مایوس پرائس کنٹرول کمیٹیاں دال ،سبزیاں اور پھلوں کے ریٹس کنٹر ول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں عوام دوکانداروں کو منہ مانگے ریٹس دینے پر مجبور دوکانداروں نے عوام کودونوں ہاتھوں لوٹنا شروع کردیا ۔

عموماًدیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی دوکان پر سرکاری نرخ نامہ اویزاں نہیں کیا گیا سبزیاں ،دالوں اور پھلوں کے ریٹس اپنی مرضی کے وصول کیے جارہے ہیں حکومت کی بنائی گئیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی پرائیس کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دینے لگی ہیں




شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو الیکشن سے پہلے سستی اشیاءعوام کو فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے ان میں سے کسی ایک بھی وعدے کی تکمیل نہیں کی گئی عوام حکومت سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے




کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے کندھوں پر بوجھ بڑھنے لگا ہے اور اگر دالوں ،سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کنٹرول نہ کیے گئے تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے اس لیے حکومت وقت کو چاہیے




کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو تنخواہیں دینے کے علاوہ ان سے کام بھی لیں اور سرکاری نرخ ناموں کو دوکانوں میں اویزاں کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں