75

بہاولپور کو سی پیک منصوبہ سے بھی دور رکھا گیا ہے،محترمہ تابندہ چوہان

بہاولپور کو سی پیک منصوبہ سے بھی دور رکھا گیا ہے،محترمہ تابندہ چوہان

بہاولپور (ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی ) بہاولپور کو موٹر وے سے منسلک کیا جائے۔ اس علاقہ کوپاکستان کے دل کی حیثیت حاصل ہے خاص طور پر دفاعی لحاظ سے بہت اہمیت ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع بہاولپور کی صدرمحترمہ تابندہ چوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہبہاولپور کو سی پیک منصوبہ سے بھی دور رکھا گیا ہے۔




جس سے علاقہ کے لوگوںمیں احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔ بہاولپور سرائیکی وسیب کا اٹوٹ انگہے۔ لہذا ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی طرح بہاولپور ضلع کو بھی ترقیاتیعمل میں برابر کا حصہ ملنا چاہیے۔ تاکہ یہاں بھی معاشی سرگرمیوں کو فروغملے اور غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں