103

طالبان امریکہ امن معاہدہ پورے خطے کیلئے خوش آئند یے۔عامر مغل

طالبان امریکہ امن معاہدہ پورے خطے کیلئے خوش آئند یے۔عامر مغل

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)طالبان امریکہ امن معاہدہ پورے خطے کیلئے خوش آئند یے۔عامر مغل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عامر مغل کا کہنا ہے کہ اس پر پاکستان سمیت امریکہ اور طالبان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آج 19 سال بعد دنیا کو سمجھ آ گئی یے کہ جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تھا تو عمران خان تاریخ کی درست سمت پر کھڑے تھے۔

عمران خان نے اس وقت بھی کہا تھا کہ جنگ سے افغانوں کو شکست نہیں دی جا سکتی پہلے بھی ایک سپر پاور افغانستان سے ذلیل و خوار ہو کر جا چکی ہے۔ امریکہ کو بھی بالآخر مزاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ امریکہ کو ایک لاکھ افغان اور ہزاروں کی تعدادمیں اپنے فوجی مروا کر اور ٹریلین ڈالر خرچ کر کے جو بات سمجھ آئ وہ عمران خان نے پہلے دن ہی سمجھا دی تھی۔




افغان امن معاہدے میں قطر کے حکمرانوں کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جسطرح اس تاریخی معاہدے میں مثبت رول ادا کیا ہے اور اس معاہدے کو ناکام بنانے کی بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے وہ نا صرف ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے




بلکہ اس پر وہ پوری قوم کی طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عامر مغل نے کہا کہ انڈیا کو افغان امریکہ معاہدےسے سبق سیکھنا چاہئیے اور وزیر اعظم عمران خان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعےمسلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئیے جس کی وجہ سے برصغیر کی 150 کروڑ کی آبادی ایٹمی بارود کے ڈھیر پر بیٹھی ہوئ ہے۔ ورنہ امریکہ کی طرح 100 جوتے اور 100 پیاز کھا کر ایک دن مزاکرات کی میز پر آنا ہوگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں