73

پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی پیرامیڈکس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی پیرامیڈکس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی پیرامیڈکس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پیرامیڈکس مطالبات کے سلسلے میں وہ حقوق جو ان کو گذشتہ 70 سالوں سے حاصل تھے چھن جانے کی وجہ سے میدان عمل میں نکلے ہیں۔
پیرامیڈکس باشمول ڈسپنسر ڈاکٹر نہیں ہیں

انہیں اپنے منظور شدہ جاب ڈسکرپشن پی سی 1 کے مطابق کام کرنا ہے انہیں صرف کونسل نہ ہونے کی وجہ سے عطائی بنا دیا گیا ہے کونسل بنانا ہمارے اختیار میں نہیں ہے کونسل بنانا وفاقی یا صوبائی حکومت کا کام ہے

جو عرصہ دراز سے حکومت نے تاخیر کا شکار کیا ہوا ہے ہمیں اپنے کورس میں اناٹومی فریالوجی اور اس سے متعلقہ بیماریاں پڑھائی گئی کیا ایسا آدمی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عطائی ہو سکتا ہے اور ان کے خلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور اس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو جھونک دیا گیا

جس کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں ان کو رزق حلال سے مرحوم کیاجارہاہے پیرامیڈکس کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ملک کی 60 فیصد آبادی دیہات پر مشتمل ہے جہاں پر ڈاکٹر جانے سے انکاری ہیں وہاں کی غریب آبادی صرف اس ڈسپنسر کے رحم و کرم پر ہے

اور ڈسپنسری میں فوری طور پر وہ مریض جن فوری فاسٹ ایڈ کی ضرورت ہوتی ہے دیگران کی جان بچاتا ہے ہزاروں ڈسپنسرون مثلا ڈسٹرکٹ کونسل ڈسپنسریاں سول ڈسپنسری 1122 سروس رمضان بازار وغیرہ میں ڈسپنسر آزادانہ طور پر مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں

میڈیکل فیکلٹی سے فارغ شدا پیرامیڈکس اور زیرتعلیم سٹوڈنٹ محکمہ صحت کے مطابق عطائی ہیں اگر یہ سارے لاکھوں کی تعداد میں پیرا میڈیکس عطائی ہے تو میڈیکل فیکلٹی پنجاب عطائیت کی مکڑی ہے ہے اگر میڈیکل فیکلٹی ان لاکھوں کی تعداد میں عطائی پیرامیڈکس کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرتی

تو اسے فوری طور پر بند کر دیا جائے اس موقع پر پیرامیڈکس ڈسپنسر کا مطالبہ ہے کہ 1پیرامیڈکس اور کوالیفائیڈ ڈسپنسروں کو ڈرگ سے لائسنس جاری کیے جائیں۔2 پیرامیڈکس بشمول ڈسپنسرز ہیلتھ پروائیڈ تسلیم کیا جائے۔3 پیرامیڈکس بشمول ڈسپنسروں کے خلاف DHC پرائمری ہیلتھ کمیٹی کی ظالمانہ کارروائیاں بند کی جائیں




۔ 4 ڈسپنسرون کا دوسالہ کورس قانونی تقاضوں کے مطابق بنایا جائے۔5ڈسپنسرون کے سرٹیفیکیٹ اور پیرا میڈیکس کی جاری کردہ ڈپلومہ/سرٹیفیکیٹ پر نامناسب تحریر فوری طور پر ختم کی جائے۔




اگر ہمارے مطالبات 15 مارچ سے پہلے تسلیم نہ کیے گئے تو 15 مارچ کو پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا یہ باتیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسماعیل طیب چیئرمین PDA پنجاب نے کی ان کے ہمراہ محمد عامر کریم




ضلعی صدر الائیڈ ہیلتھ ڈیرہ غازی خان، محمد تسلیم خان ڈویژنل صدر PDA پنجاب، محمد خبیب احمدانی جنرل سیکرٹری الائیڈ ہیلتھ ڈیرہ غازی خان، حبیب درانی، عنایت اللہ، اور کثیر تعداد میں پیرامیڈکس ڈسپنسر حضرات نے شرکت کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں