63

بغداداسٹیشن حاصل پور روڈ اورجیل روڈ پرغیرقانونی اڈوں پرکھڑی اینٹوں سے بھری ٹرالیاں حادثات کاباعث بننے لگیں

بغداداسٹیشن حاصل پور روڈ اورجیل روڈ پرغیرقانونی اڈوں پرکھڑی اینٹوں سے بھری ٹرالیاں حادثات کاباعث بننے لگیں

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)بغداداسٹیشن حاصل پور روڈ‘ میلاد چوک اورجیل روڈ پرغیرقانونی اڈوں پرکھڑی اینٹوں اورریت سے بھری ٹرالیاں حادثات کاباعث بننے لگیں تفصیل کے مطابق بہاولپورکے معروف ترین مین شاہراءوں بغدادالجدید‘ حاصل پورروڈ‘ میلاد چوک اورجیل روڈ پرمافیانے انتظامیہ کے چند کرپٹ ملازمین سے ملی بھگت کرکے ناجائز اڈے بنارکھے ہیں




ان ریت اینٹوں سے بھری ٹرالیوں کی وجہ سے ;200;ئے دن شدیدحادثات رونماہورہے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدیدپریشانی میں مبتلاہیں دوسری طرف ٹرالیاں ٹریفک کے بہاءو میں بھی رکاوٹ کاباعث بن رہی ہیں علاقہ مکینوں محمدایوب‘ محمدوسیم‘ محمدیونس وغیرہ نے بتایاکہ کم ٹریفک پولیس کے چند اہلکار ان ٹرالی والوں سے200 روپے فی ٹرالی روزانہ کی بنیادوں پرلے کرجاتے ہیں




ٹرالی والوں نے بتایاکہ اگروہ200 سوروپے نہ دیں توانہیں ہزار روپے کاچالان کرواتاپڑتاہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی اومحمدصہیب اشرف‘ ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپورشفقت ندیم عطا سے ناجائز اڈوں کوفوری طورپر ختم کرواکرشہرسے باہرمنتقل کروانے کامطالبہ کیاہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں