83

ہ بزدار حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر شوذب سعید

ہ بزدار حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر شوذب سعید

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے کہا ہے کہ بزدار حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اس سلسلہ میں بھرپور اور دور رس نتاءج کے حامل عملی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے افسران کے دروازے بروقت کھلے ہیں

اور کھلی کچہریوں کے انعقاد سے لوگوں کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارک پور ٹاءون کمیٹی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نعیم صادق چیمہ، متعلقہ محکموں کے افسران، عوامی و سماجی شخصیات سمیت عمائدین شہر اور سائلین موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا

کہ علاقہ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان اور خواتین کے لئے لیڈیز پارک بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں کو علاج معالجہ کے لئے بہتر طبی سہولیات سمیت طلباء وطالبات کو اعلیٰ ومعیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے سکولوں میں دستیاب تعلیمی سہولیات میں بہتری لائی جائے ۔




کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے تجاوزات کے خاتمہ، رورل ہیلتھ سنٹر، پارکس اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے کاموں اور دیگر مسائل بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور درخواستیں پیش کیں ۔




ڈپٹی کمشنر نے موصولہ درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شوزب سعید نے رورل ہیلتھ سنٹر مبارک پور کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرزوپیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری سمیت ادویات کا سٹاک اور صفائی کے انتظامات چیک کئے ۔ انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر مبارک پور میں علاج معالجہ کی سہولیات کا معائنہ کیا اور آئے ہوئے لوگوں سے دستیاب طبی سہولیات بارے استفسار کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں