141

میرے فلاحی کاموں سے نیلم کے کچھ سیاست دان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ثمر سراج

میرے فلاحی کاموں سے نیلم کے کچھ سیاست دان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ میرے فلاحی کاموں سے نیلم ویلی کے کچھ سیاست دان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرے فلاحی کاموں پر دھیان دینے کے بجائے نیلم کے مسائل کی جانب توجہ دیں

ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے اپنی جیب سے اللہ کے دئیے ہوئے مال سے اسکی مخلوق کی مدد کے لیے ہمشیہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور معاشرئے کے ضرورت مند افراد کے لیے بیوہ خواتین یتیم بچوں کے لیے اللہ کی رضا کہ لیے ثمر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے جو ممکن ہوا وہ کردار ادا کرتے رہیں گے

میرے فلاحی کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منافقت کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ نیلم کے وسائل کو جس طرح تم لوگوں نے لوٹ کر مال بنایا ہے اور غریب عوام کو سبز باغ دیکھا کر انکے ووٹ کے سودے کرنے والوں کے احتساب کا وقت اب قریب ہے نیلم ویلی کی عوام اب ان شبعدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں

اور جلد ان سیاست دانوں کو جھنوں نے نیلم ویلی کے جنگلات کاٹ کر بیچ دیئے قیمتی پھتروں کے سودے کیے اور جڑی بوٹیاں فروخت کر کہ مال بنایا ان کو جلد عوام کی عدالت میں لایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں