90

اسلام آباد میں جمہوریت اور ملک کو درپیش خطرات کے عنوان پر سیمنار کا انقاد

اسلام آباد میں جمہوریت اور ملک کو درپیش خطرات کے عنوان پر سیمنار کا انقاد

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)سینٹر شیری رحمان نے پانی کی قلت اور ماحولیاتی تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا یےاسلام آباد میں جمہوریت اور ملک کو درپیش خطرات کے عنوان پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو تین سنگین چیلنجز کا سامنا ہے

جس میں پانی کی قلت، آبادی میں تیزی سے اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی شامل ہے، شیری رحمان نے کہا ملک میں 2025 تک پانی کی سطح تشویش ناک صورتحال اختیار کر جائے گی، پانی کو محفوظ بنانے کے لئے بڑے ڈیمز نہیں چھوٹے ڈیمز بنانے چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی ہے




اس وقت پاکستان ماحولیاتی الودگی میں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے، ہمیں بڑے اقدامات اٹھانے ہوں گے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آبادی میں دن بہ دن اضافہ تشویشناک ہے پاکستان میں اکنامک گروتھ 2.4 فیصد ہے۔جبکہ آبادی بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو رہا ہے، اس صورتحال پر ہمیں قومی پالیسی بنانی ہوگی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں