133

ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں،ڈی ایس پی ٹریفک قصور

ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں،ڈی ایس پی ٹریفک قصور

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈی ایس پی ٹریفک قصورمحمد اعظم نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ تیز رفتاری ہمیشہ حادثات کا موجب بنتی ہے اس سے سختی سے گریز کریں

اورعوام کی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے روڈ یوزرزر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔یہ بات انہوں نے آگاہی مہم واک کے دوران ڈرائیوروں اور شہریوں کو ٹریفک آگاہی کے حوالے سے لیکچردیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ٹریفک ایجو کیشن آفیسرمحمد الیاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی ایس پی ٹریفک قصور محمد اعظم نے کہا

کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیواروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ڈرائیور حضرات بغیر لائسنس گاڑی ہرگز نہ چلائیں اور اوور لوڈنگ سے مکمل پرہیز کیا جائے۔اپنی گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں اور سموگ اور فوگ کے دنوں میں گاڑیوں پر ریفلکٹر لگوائیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے مزید کہا




کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری پر لازم ہے اور ہم سب کوٹریفک قواین کا احترام کرنے والے معاشرے کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ باشعور قومیں اپنے قوانین سے ہی پہنچانی جاتی ہیں۔ضلع بھر میں سرکاری و نجی سکولوں و کالجوں میں طلباءکو اور تمام اڈا جات پر جا کر ٹرانسپورٹرز حضرات کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیئے جائینگے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں