77

ریجنل ای روزگار سنٹر ہیڈاسد نجیب کی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف سے ویمن یونیورسٹی میں ملاقات

ریجنل ای روزگار سنٹر ہیڈاسد نجیب کی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف سے ویمن یونیورسٹی میں ملاقات

بہاولپور (ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی ) ریجنل ای روزگار سنٹر ہیڈاسد نجیب کی وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف سے ویمن یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی جس میں ای روزگار کے ذریعے ہنر مند خواتین کو خود کفیل بنانے اور دیگر امور بارے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

وائس چانسلر صاعقہ امتیاز آصف نے ریجنل منیجر ای روزگار اسد نجیب کو یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں وائس چانسلر کی جانب سے حکومت کی جانب سے ای روزگار کو شروع کرنے جیسے تاریخ ساز فیصلے کو سراہتے ہوئے




کہا کہ ای روزگار کے ذریعے نہ صرف ہنر مند خواتین بلکہ پاکستان کے نوجوان بھی خود کفیل ہوکر ملک و قوم کی خدمت بہتر انداز میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی ای روزگار کے سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کرے گی اور کوشش کرے گی کہ زیادہ سے زیادہ خواتین ای روزگار سے مستفید ہوسکیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں