86

جدہ میں پاکستان قونصل جنرل خالد مجیدکی رہائش گاہ پر پاکستانی فلم “موٹرسائیکل گرل” کی نمائش کا اہتمام

جدہ میں پاکستان قونصل جنرل خالد مجیدکی رہائش گاہ پر پاکستانی فلم “موٹرسائیکل گرل” کی نمائش کا اہتمام

جدہ (نورالحسن گجر بیورو چیف) پاکستان قونصلیٹ نے جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجیدکی رہائش گاہ پر ایک پاکستانی فلم “موٹرسائیکل گرل” کی نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ فلم ایشین قونصل جنرلز کلب (اے سی جی سی) کے بینر تلے دکھائی گئی، جسکے تحت جدہ میں تعینات ایشیائی ممالک کے قونصلیٹ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے اپنے ممالک کی فلموں کی نمائش کرتے ہیں۔

قونصل جنرل پاکستان کی رہائش گاہ میں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں ، سعودی اور پاکستانی کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ فلم میں دکھائے جانے والے ، پاکستان کے شمالی علاقوں کی قدرتی مناظر کو شرکا نے بہت پسند کیا۔قونصل جنرل خالد ماجد نے اپنے ابتدائی کلمات میں شرکاء کا خیرمقدم کیا

اور انکی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کے قونصل جنرل، جو اے سی جی سی کے موجودہ صدر ہیں، کا بھی شکریہ ادا کیا جو فورم کو متحرک رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کو اس کو فورم کے سامنے اپنی فلمی ثقافت کی نمائش کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ایک لڑکی زینت عرفان کی سچی آپ بیتی ہے




جو اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لئے موٹرسائیکل پر اکیلے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کرتی ہے۔اس سے قبل پاکستان قونصلیٹ نے، فلپائن کے قونصل خانے میں، اسی بینر تلے منعقدہ ایشین فوڈ فیسٹیول میں بھی شرکت کی۔ ایشین فوڈ فیسٹیول میں سفارتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی




اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ شوقین افراد میں پاکستان بریانی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔ اس موقع پر میں ثقافتی طور پر تیار کردہ پاکستانی کھانے کے اسٹال بھی توجہ کا مرکز رہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں