92

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر قلعہ بالاحصار میں آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم کی سربراہی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر قلعہ بالاحصار میں آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم کی سربراہی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر قلعہ بالاحصار میں آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم کی سربراہی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد جس میں ضلع مہمند کے سنیٹر ہلال رحمن، ایم این اے ساجد خان،کمانڈر 103بریگیڈئیر روف شہزاد، کمانڈر مہمند رائفلز محمد جمیل خان،

ڈپٹی کمشنر افتخار عالم،سیکرٹری ایجوکیشن حسن محمود یوسفزئی،ایم پی اے نثار خان، سابق سنیٹر عبدالرحمن،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جدی خان، صوبائی وزیر صحت اور علاقے کے بااثر مشران،نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔اس جرگے میں شرکت

کرنے والے عوامی نمائندگان اورعلاقے کے مشران نے درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی اوران مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز دیں۔اس موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم نے کہا کہ پاک فوج،سیکورٹی فورسز اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کی انتھک محنت اور عظیم قربانیون کے بدولت علاقے میں امن قائم ہوا۔اس موقع پر شہد اء کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے خصوصی دعاکی گئی۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی میجرجنرل راحت نسیم نے کہا کہ علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے موجودہ حکومت اور پا ک فوج علاقے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہی ہے اسلئے تمام قبائل کو ملکر اپنی علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اداکریں، پاک فوج اور سیکورٹی فورسز تمام قبائلی عمائدین اور عوام کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں۔آئی جی ایف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے مہمند میں میگا پراجیکٹس پر کام کرکے عوام کے 70سالہ محرومیوں کا خاتمہ کیا




۔جس میں مہمند کیڈٹ کالج اورنحقی ٹنل شامل ہیں اس کے علاوہ مہمند میں میگاپراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے علاقے ترقی اور خوشحالی آئے گی۔جرگے میں سنیٹر ہلال رحمن اور ایم پی اے نثار خان نے قبائلی ضلع مہمند میں جاری کاموں پر تفصیلی گفتگو کی اور اطمینان کا اظہار کیا




اور علاقے کی ترقی کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔آخر میں آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ گرینڈ جرگہ تمام قبائلی اضلاع کے لوگوں سے کرینگے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں